بنگلورو،12/فروری (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے آج کہا کہ ریاست کرناٹک سے ماہ جنوری میں جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔ جنوری میں 6085کروڑ روپئے ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔
اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے انہوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولی میں بہت سدھارآیا ہے۔ جی ایس ٹی کے ذریعہ محکمہ نے جنوری میں ریکارڈ وصول کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ پچھلے ماہ جنوری میں کرناٹک سے ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔اس لئے حکومت امسال بہترین بجٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جی ایس ٹی ٹیکس وصولی میں کرناٹک دیگر ریاستوں کے مقابلہ30فیصد آگے ہے۔